برطانوی خفیہ ایجنسی انٹرنیٹ پر پاکستانیوں کی جاسوسی کرتی رہی ہے: ایڈورڈ سنوڈن
بدھ 24 جون 2015 14:04
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون2015ء) منحرف امریکی ایجنٹ ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی خفیہ ایجنسی پاکستانیوں کے انٹرنیٹ کے استعمال کی جاسوسی کرتی رہی ہے۔ سرکاری حکام ہوں یا عام شہری، ہر پاکستانی شہری کا انٹرنیٹ برطانوی جاسوس ایجنسی کی دسترس میں رہا۔ وکی لیکس پر جاری ہو نے والی نئی دستاویزات کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی جی سی ایچ کیو کو برطانوی حکومت نے ایک ہیکنگ سافٹ ویئر ریورس انجینئر استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جس کے تحت برطانوی ایجنسی دو ہزار آٹھ تک ہر پاکستانی کے انٹرنیٹ کے استعمال پر نظر رکھتی رہی۔
ہر پاکستانی کا انٹرنیٹ ڈیٹا برطانوی ایجنسی کے پاس محفوظ ہے۔ الیکٹرانک جاسوسی ایجنسی جی سی ایچ کیو اینٹی وائرس پروگراموں کو نشانہ بناتی تھی جس کی وجہ سے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر جی سی ایچ کیو کےلئے اپنے حملوں کو چھپانا ممکن ہو جاتا تھا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ نیٹ ورک راﺅٹرز کو بھی ٹارگٹ کیا جاتا رہا، راﺅٹرز کو ہیک کرکے انٹرنیٹ کے ہر صارف تک دسترس آسان ہو جاتی ہے بلکہ مخصوص صارفین کی ٹریفک کو برطانوی جاسوس ایجنسی کے سسٹم کی طرف موڑ دیا جاتا تھا۔
ماہرین کے مطابق اب بھی اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ برطانوی ایجنسی پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کی نگرانی چھوڑ چکی ہے۔ انٹرنیٹ کی نگرانی اور ٹریفک کو مرضی کے انٹرنیشنل سسٹم پر موڑنا قومی سلامتی کےلئے اہم اور خطرناک مسئلہ ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے بینکنگ سسٹم تک بھی برطانوی ایجنسی کی رسائی کے خدشات موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.