ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے آئی سی سی کی صدارت سنبھال لی
جمعرات 25 جون 2015 16:21
بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے سٹائلش بیٹسمین ظہیر عباس نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔آئی سی سی کے بارباڈوس میں ہونے والے اجلاس میں انھوں نے یہ ذمہ داری سنبھالی اور وہ ایک سال کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر بنے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ کے سابق سربراہ نجم سیٹھی کی جانب سے نام واپس لیے جانے کے بعد ظہیرعباس کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔
ظہیر عباس دوسرے پاکستانی ہیں جو آئی سی سی کے صدر بنے ہیں۔ان سے قبل احسان مانی آئی سی سی کے صدر رہ چکے ہیں تاہم احسان مانی ایک بااختیار صدر تھے جبکہ آئی سی سی کے موجودہ آئین کے تحت صدر کا عہدہ رسمی ہے اور تمام تر اختیارات چیئرمین کو حاصل ہیں۔(جاری ہے)
آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے مصطفی کمال کے ساتھ پیش آنے والے تنازع کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ مستقبل میں آئی سی سی کا صدر سابق ٹیسٹ کرکٹر ہوگا۔
مصطفی کمال نے ورلڈ کپ کے دوران آئی سی سی سے اختلافات کے نتیجے میں اپنی مدت ختم ہونے سے چند ماہ پہلے ہی استعفی دے دیا تھا۔ظہیر عباس نے 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سو سے زائد سنچریاں بنانے والے واحد ایشیائی بیٹسمین ہیں۔وہ 1993 میں آئی سی سی کے میچ ریفری بھی رہ چکے ہیں جبکہ مختلف اوقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی وابستہ رہتے ہوئے متعدد ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.