پاک زمبابوے سیریز: ویسٹ انڈیز کی شمولیت کا امکان
جمعہ 26 جون 2015 12:00
ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء)اگست میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو بھی دعوت دئیے جانے کا امکان ہے ‘ممکنہ طور پر اس تین ملکی ایک روزہ سیریز کا فاتح چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے تاہم اس تاریخ سے قبل ویسٹ انڈیز کی کوئی ایک روزہ سیریز شیڈول نہیں جو 88 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہے اس رینکنگ میں 87 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا مقام نواں ہے تاہم گرین شرٹس کو جولائی میں سری لنکا اور اگست میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔
بھارت کو شکست دینے کے بعد ساتویں پوزیشن پر موجود بنگلہ دیش پہلے ہی انگلینڈ میں ہونے والی چیمئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے ‘ ویسٹ انڈیز کی زمبابوے میں کھیلنے جانے والی اس سیریز میں شمولیت سے چیمپئنز ٹرافی کے آخری اسپاٹ پر ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔(جاری ہے)
زمبابوے کرکٹ آفیشل نے کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو بتایا کہ ہماری ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے ویسٹ انڈیز کو تین ملکی سیریز میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے تاہم ابھی تک کچھ حتمی نہیں ہوا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
-
شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.