غلط فیصلے پر امپائرز نے پاکستانی ٹیم سے معذرت کرلی
جمعہ 26 جون 2015 12:00
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دور ان ٹی وی امپائر پال رائفل اور میچ ریفری کرس براڈ نے ڈی آر ایس پر منصفانہ فیصلہ نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم سے معذرت کرلی۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے پاکستانی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور صرف 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ایک ایسے موقع پر جب میچ میں سری لنکن ٹیم حاوی نظر آ رہی تھی، اننگ کے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر ذوالفقار بابر کی باوٴلنگ پر بھارتی امپائر سندارام روی نے کشال سلوا کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں کی بیٹ اینڈ پیڈ کیچ کی اپیل مسترد کردی۔
کشال سلوا کو ناٹ آوٴٹ قرار دئے جانے پر کپتان مصباح الحق نے ڈی آر ایس کا استعمال کرتے ہوئے ٹی وی امپائر سے مدد مانگی۔(جاری ہے)
ٹی وی امپائر کے فرائض دینے والے پال رائفل نے ری پلے میں ایل بی ڈبلیو آوٴٹ کو دھیان میں نہ رکھتے ہوئے صرف کیچ آوٴٹ کو مدنظر رکھا اور گیند بلے پر نہ لگنے کے باعث سلوا کو ناٹ آوٴٹ قرار دے دیا تاہم دوسری جانب ہاک آئی کے مطابق وہ ایل بی ڈبلیو آوٴٹ ہو رہے تھے اور گیند وکٹوں کو لگ رہی تھی۔
اگر آئی سی سی قوانین کو دیکھا جائے تو تھرڈ امپائر کشال سلوا کو ایل بی ڈبلیو قرار دے سکتے تھے۔ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی قوانین کی شق 3.3 ایف کے تحت اگر کوئی ٹیم کسی کھلاڑی کو آوٴٹ کرنے کیلئے ریویو کا استعمال کرے اور کھلاڑی جس زمرے میں اپیل کی گئی ہے اس کے مطابق آوٴٹ نہ ہو رہا ہو تو بھی اگر کھلاڑی کسی اور طریقے سے آوٴٹ ہوتا نظر آ رہا ہے تو امپائر کے پاس فیصلہ تبدیل کرنے کا اختیار موجود ہے اور وہ اسے آوٴٹ قرار دے سکتا ہے۔امپائر کی اس غلطی پر کوچ وقار یونس نے میچ ریفری کرس براڈ سے شکایت کی جس پر ریفری اور امپائر دونوں نے غلطی قبول کرتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.