موسمی حالات میں ترشاوہ باغات میں سپرے جا ری رکھیں‘الطاف الرحمان خان

جمعہ 26 جون 2015 14:12

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء )ڈائریکٹر سٹریس انسٹی ٹیوٹ سرگودہا الطاف الرحمان خان نے باغبان پر زور دیا ہے کہ وہ بدلتے ہوئے موسمی حالات میں ترشاوہ باغات میں سپرے جا ری رکھیں اور فضائی نمی میں اضافہ کے تناظر میں پھپھوندی سے پھیلنے والی بیماریوں سٹرس کینکر ، سکیب و میلا نوز کے تدارک کیلئے سپرے انتہائی ناگزیر ہیں ۔

بوڈیکس مکسچر سپرے بحساب ڈیڑھ کلو گرام چونا ،1کلو گرام نیلا تھوتھا اور100لٹر پانی کے حساب سے خصوصاََ سٹرس کینکر کیلئے بہت موثر ہے۔اسکا سپرے فوری شروع کرکے 15 تا20دن کے وقفہ سے دھر ائیں۔ جن باغات میں کانٹی کشن سکیلز کا حملہ مشاہد ہ میں آرہا ہے ان میں بھی سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مشورہ سے سپرے کریں۔ کانٹی کشن سکیل کیلئے پائری پراکسی فن(سینچری) بحساب 1.25 ملی لٹر فی لٹر پانی یا اسپا یئر و ٹیٹرا میٹ(مووینٹو) بحساب0.5ملی لٹر فی لٹر پانی موثر زہریں ہیں تاہم بوڈیکس مکسچر میں کوئی بھی کیڑے مار دوائی ملا کر سپرے نہ کیا جا ئے بلکہ علیحدہ علیحدہ سپرے کریں۔

(جاری ہے)

مزید برآں باغات میں گرے ہوئے تمام پتوں کو اکٹھا کر کے جلانے کا عمل بہت ضروری ہے تاکہ بارشوں اور تیز آندھیوں کیوجہ سے بیماری کے جراثیم وسیع رقبہ تک نہ پھیل سکیں۔ ترشاوہ باغات کے بارے میں کسی بھی قسم کی راہنما ئی کیلئے الطاف الرحمن خان ڈائر یکٹر سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا‘ملک عبدالرحمن اسسٹنٹ پلانٹ پتھا لو جسٹ : 0300-6037325 اور راجہ شفقت علی ریسرچ آفیسر:0302-8153450سے دفتری اوقات کے بعد بھی رابطہ کیاجاسکتاہے ۔