مکئی کے لیے نامیاتی اورغیر نامیاتی کھادوں کا مربو ط انتظام ضرور ی ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 26 جون 2015 16:28

سلانوالی ۔26 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) مکئی کے لیے نامیاتی اورغیر نامیاتی کھادوں کا مربو ط انتظام ضرور ی ہے ۔ماہرین کے مطابق گندم اور چاو ل کے بعد مکئی کی فصل غذائی اجنا س میں اہمیت کی حامل ہے پاکستان میں مکئی کی 2فصلیں بہاریہ اور موسمی کا شت کی جا تی ہے پاکستا ن میں مکئی کی فصل کو انسانی خورا ک کے علاو ہ مال مویشیوں اور مرغیوں کی خوراک اورمختلف صنعتوں میں بطور خام ما ل استعما ل کیا ہے پاکستان میں مکئی کی پیداوار میں کمی کی کافی وجوہات ہے جن میں زمین میں نامیاتی ماد ہ کی کمی فاسفورسی اور پوٹا ش وا لی کھادوں کا نامناسب اور غیرمتوازن استعمال بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق فصلوں میں مختلف نامیاتی کھادوں کے استعما ل اورفصلوں کے ہیر پھیر پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے زمینوں کی پیداوار صلاحیت بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے ا سی لیے غیر نامیاتی استعما ل کر د ہ فاسفور س اور پو ٹا ش والی کھادوں کی افادیت کم ہور ہی ہے۔