بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر تسکین احمد پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ، تین ہفتوں کیلئے ٹیم سے باہر
ہفتہ 27 جون 2015 12:31
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر تسکین احمد پسلی میں چوٹ لگنے کے بعد کم از کم تین ہفتوں کے لئے نہیں کھیل سکیں گے‘ بنگلہ دیش ٹیم مینجمنٹ نے بتایا ہے کہ تسکین کو 23 جون کو تربیتی مشق کے دوران اس کی بائیں طرف چوٹ لگی اور وہ اگلے روز بھارت کے خلاف تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ نہیں کھیل سکے۔
(جاری ہے)
ٹیم کے فزیوتھراپسٹ بازید السلام نے بتایا کہ عام طور پر ریکوری میں تین ہفتے لگتے ہیں لیکن چند معمولی انجریز میں میں کھلاڑی جلد پوری طرح فٹ ہو سکتا ہے۔
انجریز کے باعث تسکین کی جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ماہ کی ہوم سیریز کے محدود اوور کے مرحلے کے لئے شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔بازید الاسلام نے کہا کہ اس امر کا بہت کم امکان ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیل سکے گا ہم اس امر کی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اسے ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے لئے فٹنس حاصل کرلیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.