مراکش میں علماء کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عا ئد ،شاہی فرمان جا ری
پیر 29 جون 2015 12:09
رباط(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)مراکش کے شاہ محمد ششم نے ملک میں پہلی مرتبہ آئمہ اور خطباء کی سیاست میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔شاہی فرمان کے مطابق کسی بھی نوعیت کے دینی ذمہ داریاں ادا کرنے والے مراکشی شہریوں پر سیاست یا یونین سازی پر پابندی ہو گی۔ نیز دینی شعائر کی ادائیگی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
شاہی فرمان میں محمد ششم نے دینی شعائر کی ادائی کے لئے مخصوص مقامات پر سکون اور اطمینان میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
ان کا اشارہ مساجد میں سیاسی سرگرمیوں کی جانب تھا۔نئے قانون کے تحت دینی شعبے میں کام کرنے والے افراد پر لازم ہے کہ وہ مکمل وقار اور آزادی سے دینی ذمہ دارایاں ادا کریں۔ حکومت سے پیشگی تحریری اجازت کے بغیر وہ کسی نوعیت کی فنڈ ریزنگ نہیں کر سکتے۔
تاہم انہیں نظریاتی اور علمی کاموں کے لئے فنڈ جمع کرنے کی اجازت ہو گی بشرطیکہ یہ معاملات اہل دین کی ذمہ داریوں سے متصادم نہ ہوں۔نئے قانون میں ایک کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے کہ جو شاہی فرمان کی خلاف ورزی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کی تحقیق کرے گی اور سزا تجویز کرے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.