ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کا یوم وفات 18رمضان المبارک کو عقیدت و احترام سے منا یا جائے گا
پیر 29 جون 2015 12:16
اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء))ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یوم وفات 18رمضان المبارک کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منا یا جائے گا۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر ،شمالی علاقہ جات،جنوبی پنجاب اور جہانیاں سمیت ملک بھر کی مساجد میں خصوصی پروگرام منعقد ہوں گے جس سے خطاب کے دوران علماء کرام و مقررین ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کی سیرت مبارکہ اور ان کی دین اسلام کیلئے پیش کی گئی قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے اس روز قومی اخبارات خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر ہوں گے۔
حضرت عائشہ صدیقہ خلیفةالرسول حضرت ابوبکر کی صاحبزادی اور حضور نبی مہرباں حضرت محمد کی زوجہ محترمہ تھیں۔حضرت عائشہ صدیقہ کا وصال حضور نبی کریم کے وصال کے48برس بعد 63سال کی عمر میں18رمضان المبارک کو ہوا آپ نے جنت البقیع میں استراحت فرمائی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.