مایہ ناز قومی سپنر سعید اجمل روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے میدان میں اتر آئے
پیر 29 جون 2015 12:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون2015ء) پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل آج کل پوری توجہ سے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں تو مصروف ہیں ہی، لیکن ساتھ ہی وہ میانمار سے دربدر ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے فنڈز اکھٹے کرنے کے حوالے سےبھی اپنی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔ ہفتے کوبرطانیہ کے شہر مانچسٹر میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ منعقد کیا گیا، جہاں 37 سالہ سعید اجمل کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا،جو آج کل ووسٹر شائر کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔
مذکورہ تقریب میں موجود پاک پیشن (PakPassion) نامی کرکٹ پورٹل کے ایڈیٹر ساج صادق نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا:" سعید اجمل کے تعاون اور کوششوں سے روہنگیا مسلمانون کے چیریٹی ایونٹ کے دوران 30 ہزار برطانوی پاؤنڈز اکھٹے کیے گئے"۔(جاری ہے)
میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں کے ظلم کا شکار 9 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان، اپنا گھر بار، مال و اسباب چھوڑ کر ہجرت پر مجبور ہوئے۔
یہ دربدر روہنگیا مسلمان کشتیوں میں سوار ہو کر میانمار سے نکلے اور انھوں نے مختلف ممالک میں عارضی کیمپوں میں پناہ لی، جہاں انھیں زندگی کی بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے سخت تگ و دو کرنی پڑرہی ہے۔
With the support & efforts of Saeed Ajmal, £30,000 was raised yesterday at the charity event for Rohingya refugees pic.twitter.com/1cWmEYMpnc
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) June 28, 2015
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.