عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے
ڈی پی او رحیم یار خان کال ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے اجلاس سے خطاب
پیر 29 جون 2015 13:47
رحیم یارخان ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ڈی پی اورحیم یارخان طارق الہی مستوئی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور ڈی پی او رحیم یار خان چارج سنبھالنے کے بعد پہلی آل ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز ضلع سے ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ضلع کے پچپن لاکھ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے پولیس پہلے سے بڑھ کر کام کرے گی اور کسی بھی شر پسند ، سماج دشمن کو اس کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
مجرمان سے اسی زبان میں بات کی جائے گی جسے وہ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ مجرمان اپنی مجرمانہ زندگی کو ترک کر کے راہ راست پر آجائیں اور پر امن شہری بن کر زندگی گزاریں۔ انہوں نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کو حکم دیا کہ وہ اپنے علاقوں کی نگرانی سخت کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں قانون کی حکمرانی کو ہرصورت برقرار رکھا جائے گا اور اس میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.