کیربیئن پریمیئر لیگ، گیل کا لاٹھی چارج، جمیکا فتحیاب
ذیشان مہتاب پیر 29 جون 2015 14:38
گروس آئس لیٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جون۔2015ء)کیربیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کے بلے نے حریف سینٹ لوشیا زوکس کے باؤلرز پر لاٹھی چارج کر تے ہوئے اپنی ٹیم کو آسان فتح سے ہمکنار کر وا دیا۔
(جاری ہے)
گراس آئس لیٹ میں کھیلے گئے میچ میں جمیکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ کیا اور سینٹ لوشیا زوکس کی ٹیم مقررہ 20اوررز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنا سکی، جونسن چارلس 29اور کیون پیٹر سن 26رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
جمیکا کی جانب سے سانتوکی اور تھیرون نے 3،3جبکہ جیروم ٹیلر نے 2اور نکیتا ملر نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا۔ جمیکا نے مطلوبہ ہدف محض 10اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے پورا کر لیا۔ جمیکا کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے محض 36گیندوں پر 6چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے 90رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انکے ساتھی اوپنروالٹن 25رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کرس گیل کو دھواں دھار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.