ضلعی انتظامیہ نے رمضان کے پہلے عشرہ کے دوران شہر بھر میں گراں فروشی کر نے والوں کے خلاف کریک ڈا ؤن کیا‘ڈی سی او لاہور
پیر 29 جون 2015 19:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسرلاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کے دوران شہر بھر میں اوپن اور کریٹیکل مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ پر گراں فروشی کر نے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کیا۔انہوں نے بتایا کہ شہر کی کریٹیکل مارکیٹس میں بنائے گئے سہولت سنٹرز میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود رہتے ہیں اور گراں فروشی کے خلاف شکایات پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہیں۔
ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ضلعی انتطامیہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جا ری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہ کہ ضلعی انتظامیہ کے 104پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے یکم رمضان المبارک سے اب تک13,677دکانوں پر چھا پے مارے اور 2,944 دکانوں پر گرانفروشی ثا بت ہوئی جس پر2,038 گرانفروشوں کو گرفتار کر وایا گیا ہے جن میں سے 722دکانداروں کو سیدھا جیل بھیجا گیا جبکہ 988 ایسے دکاندارجو کہ معمولی گراں فروشی میں ملوث تھے ان کو 19لاکھ38ہزار5سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔(جاری ہے)
ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر بھر میں پوری طرح متحرک ہیں اور رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر بھر پور کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.