` جنوبی سوڈان میں بربریت ، ’جنسی زیادتی کے بعد لڑکیاں زندہ جلا دی گئیں `
منگل 30 جون 2015 17:41
جوبا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)جنوبی سوڈان کے فوجیوں نے اپنی حالیہ کارروائیوں کے دوران لڑکیوں اور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں ان کے گھروں میں زندہ جلا دیا۔ یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔جنوبی سوڈان میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے مشن کی طرف جاری کردہ ایک رپورٹ میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہاں 18 ماہ سے جاری خانہ جنگی کے دوران لڑائی میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔
یہ رپورٹ جنوبی سوڈانی ریاست ’یونیٹی‘ کے شمالی حصے میں شدید نوعیت کے فوجی آپریشن کا نشانہ بننے والے علاقوں کے 115 عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تیار کی گئی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق سوڈان کی پیپلز لبریشن آرمی نے ریاست یونیٹی کے شمالی ضلع مایوم میں باغیوں کے خلاف بڑا فوجی آپریشن رواں برس اپریل میں شروع کیا۔(جاری ہے)
اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ”ان حملوں میں بچ جانے والوں نے بتایا کہ SPLA اور اس کی اتحادی ملیشیاوٴں نے مقامی آبادی کے خلاف مہم شروع کی، جس دوران سویلین باشندوں کو ہلاک کیا گیا، انہیں لوٹا گیا اور دیہات تباہ کر دیے گئے۔
اس وجہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔“ غیر ملکی خبررساں ادارے کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، ”جنوبی سوڈان کی فوج نے خواتین اور لڑکیوں کو اغواء کیا، انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان میں سے بعض کو ان کے گھروں کے اندر زندہ جلا دیا۔“” متحارب فورسز بچوں کے خلاف بھی سنگین جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں“ `مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.