وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت اجلاس، ہاسٹلز کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت
جمعرات 2 جولائی 2015 17:23
لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء))حکومت پنجاب کی ہدایت اور یونیورسٹیز کی سکیورٹی سے متعلق وائس چانسلرز کی حالیہ میٹنگ کے پیش نظر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت ہاسٹل وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹس کا اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں ہاسٹل کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔
(جاری ہے)
اجلاس میں چئیرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، ڈپٹی چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر مکشوف اطہر، ڈپٹی چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر ، سیکرٹری ہال کونسل عمران جاویداور تمام ہاسٹلز کے وارڈن اور سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل میں مقیم طلباء کی مزید سخت نگرانی کی جائے اور مہمانوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہو گی۔ ہاسٹل وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹس وقتاََ فوقتاََ رابطے میں رہیں اور عملے کو بھی نگرانی سخت کرنے کی ہدایات جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے خود بھی ہاسٹلز کا دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے ہدایات جاری کیں کہ ہاسٹلز میں طلباء کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.