قرآن مجید میں 800سے زائدمقامات پر علم،تفکر اورتدبر کا تذکرہ آیا ہے،مغرب کا غلبہ صرف سیاسی اورعسکری نہیں بلکہ تہذیبی اوراقتصادی بھی ہے ‘امیرجماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد
جمعرات 2 جولائی 2015 17:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ رمضان شہر قرآن ہے ،لہذا اس عظیم انقلابی کتاب کے ساتھ ہمارا تعلق مضبوط تر ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامع مسجد علماء اکیڈمی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام ایمان کے بعد جس چیز پر سب سے زیادہ اصرار کرتا ہے وہ علم ہے ۔
قرآن میں 800سے زائد مقامات پر مسلمانوں کو علم ،تفکر اورتدبر کی جانب مائل کیاگیا ہے۔ احادیث مبارکہ میں بھی کثرت سے علم کا ذکر آیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں نے علم کی بہت بڑی روایت پیدا کی ہے۔ لیکن اب عالم اسلام بحثیت مجموعی علم سے بے نیاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم جدید ہویاقدیم ،مسلمان ہر جگہ مکھی پر مکھی ماررہے ہیں۔(جاری ہے)
عرب دنیا 50سال سے دولت میں کھیل رہی ہے ۔
مگر تیل کی دولت نے عالم عرب میں کوئی علمی انقلاب برپا نہیں کیا۔ یہاں تک کہ اس سرمائے سے عالم عرب کوئی بڑا اورقابل ذکر تعلیمی ادارہ قائم نہ کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان مغرب کی بالادستی کا تو بہت ذکرکرتے ہیں،اور اس ذکر کی ضرورت بھی ہے مگر وہ یہ نہیں دیکھتے کہ مغرب کی بالادستی کی وجوہات میں سے ایک وجہ مغرب کی علمی فوقیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کاایک بڑا مسئلہ مسلم دنیا پر مغرب کا غلبہ ہے ۔اس غلبے نے مسلمانوں کو ان کی آزادی اورخودمختاری سے محروم کررکھا ہے ،اور جو امت آزادی وخودمختاری سے محروم ہو ،وہ نہ جدید بن سکتی ہے اور نہ قدیم ,مغرب کا غلبہ صرف سیاسی اورعسکری نہیں بلکہ تہذیبی ،علمی اور اقتصادی بھی ہے۔مزید قومی خبریں
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.