ماہ جون میں 543اشتہاری مجرمان و146عدالتی مفروران کوگرفتارکیا،ڈی پی او
جمعرات 2 جولائی 2015 20:57
خانیوال ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس خانیوال نے ماہ جون میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری مہم کے دوران 543مجرمان اشتہاری ‘146عدالتی مفرور اوربھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد کرلی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے بتایا کہ مجرمان اشتہاری میں 44ایسے خطرناک مجرمان اشتہاری شامل ہیں جو درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور عدالتی مفروران میں 296ایسے ملزمان شامل ہیں جو قتل ‘ڈکیتی ‘راہزنی کی وارداتوں میں ضمانت پر رہا ہوکر عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے تھے ۔
انہو ں نے کہا کہ ضلع بھرکے تھانوں کے ایس ایچ اورز اور ایس ڈی پی اوز نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور اس ضمن میں برآمد شدہ ناجائز اسلحہ میں 5کلاشنکوف ‘8رائفل‘50پسٹل‘1بندوق ‘1ریوالور اور 1کاربین شامل ہیں ،اسی طرح برآمد شدہ منشیات میں 29.850کلوگرام چرس ‘3.095کلوگرام ہیروئن ‘615لٹر شراب ‘800کلوگرام خام مال برائے افیون اور 538لٹرز لاہن شامل ہیں جبکہ شراب کی سپلائی کرنیوالی 10منی فیکٹریاں پکڑی ہیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.