دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر کا ساتھ دیں گے ‘سعودی عرب کا اعلان
جمعہ 3 جولائی 2015 12:54
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برادر عرب ملک مصرمیں دو روز قبل فوج پر ہونے والے حملوں اور دہشت گردی کے دیگر واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ریاض قاہرہ کے ساتھ ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مصر کے صدر ریٹائرڈ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کے نام بھیجے گئے ایک برقیے میں جزیرہ سینا میں فوج پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مصری عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
شاہ سلمان کی جانب سے مصری صدر کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا کہ ہمیں برادر اور پیارے ملک مصر میں دہشت گردوں کے فوج پر حملوں کا سن کربہت رنج ہوا ہے۔(جاری ہے)
دہشت گردی کی کارروائیوں میں فوج کی اور شہریوں کی صفوں میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے ہم ان حملوں کو مجرمانہ کارروائیاں قرار دیتے ہوئے ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اورپوری قوم مصری عوام کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کو اسلام کے خلاف سنگین جرم قرار دیتی ہے۔
بیان میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مصر کے ساتھ غیر متزلزل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مصر کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے سعودی عرب ہر ممکن مدد کرے گا۔سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے بھی مصری صدر کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں فوج پر جزیرہ سینا میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.