پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائیگا
جمعہ 3 جولائی 2015 13:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا۔
(جاری ہے)
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصدق حنیف نے بتایا کہ ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں لگایا جا رہا ہے یہ چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں تائیوان میں منعقد ہوگی جس میں6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، جاپان، کوریا، تائیوان، چین اور فلپائن شامل ہیں اور چیمپئن شپ کی ٹاپ چار ٹیمیں عالمی بیس بال کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، خیبرپختونخواہ، پنجاب اور اسلام آباد کے کھلاڑی شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو بیٹنگ کوچ سرفراز احمد، پچینگ کوچ بابر شیرازی اور فیلڈنگ کوچ احسن بلال تربیت دیں گے،جبکہ ہیڈکوچ کے فرائض مصدق حنیف خود انجام دیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.