رمضان المبارک کا تیسرا جمعہ، قبلہ اول میں فلسطینیوں کی بڑھتی تعدادسے صہیونی حکومت پریشان، داخلے پر پابندیاں عائد کردیں
جمعہ 3 جولائی 2015 15:01
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) رواں ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں دو لاکھ فلسطینیوں نے نماز جمعہ قبلہ او ل میں ادا کی، دوسرے جمعہ میں یہ تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نمازیوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظراسرائیلی انتظامیہ نے نئی پابندیاں عائد کرنا شروع کردی ہیں۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے شہریوں کے نماز جمعہ کیلئے مسجد اقصیٰ میں آنے پرپابندی عائد کردی ہے کیونکہ پچھلے دونوں جمعہ المبارک کے موقع پر بیت المقدس کے علاوہ بڑی تعداد میں غرب اردن کے شہری بھی مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری تازہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کی 16 تا 30 سال کی عمرکی خواتین کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کیلئے پولیس سے اجازت حاصل کرنا ہوگی جسے پولیس اجازت دیگی وہی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کیلئے جاسکتی ہے۔ اسی طرح بیت المقدس کے 12 سال سے کم اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو بغیر پیشگی اجازت قبلہ اول میں جانے کی اجازت ہوگی مگر بیت المقدس کے مرد حضرات جن کی عمریں 16 اور 30 سال کے درمیان ہوں انہیں پولیس سے اجازت لینا پڑیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.