کراچی، پی سی ڈی ایم اے کے انتخابات انعقاد سے قبل ہی اختلافات کا شکار ہوگئے
جمعہ 3 جولائی 2015 16:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)کمرشل امپورٹرز کی نمائندہ پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے) کے نئے انتخابات برائے سال2015-16 انعقاد سے پہلے ہی اختلافات کا شکار ہو گئے۔پی سی ڈی ایم اے کے نئے انتخابات ستمبر2015میں ہونے ہیں اور اس بار چیئرمین ڈائز سے منتخب کیاجائے گا تاہم ایسوسی ایشن میں گروپ بندی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ممبران میں شدید تحفظات پائے جارہے ہیں۔
پی سی ڈی ایم اے کے بعض ممبران کا کہناہے کہ ڈائز سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ کے سربراہ ایسوسی ایشن میں الیکشن کے بجائے سلیکشن کے لیے لابنگ کررہے ہیں اور وہ اپنے ایک قریبی عزیز کو پی سی ڈی ایم اے کا نیا چیئرمین منتخب کروانا چاہتے ہیں جس کی ممبران کی اکثریت کی جانب سے شدید مخالفت کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
ممبران کی اکثریت نے ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین کے سلیکشن کے بجائے الیکشن پر زور دیااور کسی بھی قسم کی لابنگ کا حصہ بننے سے انکار کر دیاہے جبکہ ممبران کی جانب سے براہ راست چیئرمین کے انتخاب کی مخالفت بھی زور پکڑ گئی ہے۔
ممبران نے اس خدشے کا بھی اظہار کیاہے کہ ایسوسی ایشن میں پسند ناپسند کی بنیاد پر چیئرمین کے انتخاب سے کمرشل امپوٹرز کے مفادات کو دھچکا پہنچے گا جس سے درآمدی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ کمرشل امپورٹرز کے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔پی سی ڈی ایم اے کے ممبران نے ایسوسی ایشن میں گروپ بندی کے بجائے یکجہتی پر زور دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ کمرشل امپورٹرز کے بہترین مفاد میں اکثریت رائے کااحترام کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات میں نئے چیئرمین کا انتخاب سلیکشن کے بجائے بذریعہ الیکشن یقینی بنایا جائے تاکہ ممبران میں پائے جانے والے تحفظات کو دور کیاجاسکے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل ہوسکیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.