تیسرا نیا ناظم آباد رمضان کپ کرکٹ مصباح کی آل راوٴنڈ کارکردگی، عمر سی سی کی مسلسل دوسری کامیابی
جمعہ 3 جولائی 2015 19:05
کراچی ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) آل راؤنڈر مصباح خان نے پہلے 15 قیمتی رنز بعد ازاں 12 رنز پر 3 وکٹوں کی بدولت عمر سی سی نے ریوو موبائل کو سسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ تیسرا نیا ناظم آباد رمضان کپ کرکٹ فیسٹیول میں ریوو موبائلز کی تین میچوں میں پہلی شکست ہوئی۔ مہمان خصوصی مینجر عمر کرکٹ کلب اعظم خان نے مصباح خان کو مین آف دی کیش ایوارڈ دیا۔
لوائی کرکٹ اسٹیڈیم پر گروپ ”اے“ میں عمر سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 120 رنز تمام وکٹوں پر جوڑے۔ فضل سبحان نے 22 رنز ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے بنائے۔ مصباح خان نے 15 اور عمر صدیق نے 14 رنز اسکور کئے۔(جاری ہے)
زاہد منصور نے 20 رنز پر 3 جبکہ سمیع الله نے 33 رنز پر 2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ جوابی بیٹنگ میں ریوو موبائلز مقررہ اوورز میں 119 رنز 9 وکٹوں پر بنا سکی۔
علی وقاص نے 26 اور نوید ملک نے 25 رنز کی عمدہ باری کھیلی جبکہ ایاز تصور نے 13 رنز اسکور کئے۔ مصباح خان نے 12 رنز پر 3 حریف بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ ظفر گوہر کے ہاتھ 30 رنز پر 2 وکٹ لگیں۔ گروپ ”اے“ کا فیصلہ کن میچ کاف انجینئرنگ اور عمر سی سی کے مابین کھیلا جائے گا اس مقابلے کے نتیجہ سے گروپ ونر اور گروپ رنر کا فیصلہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.