برازیل میں منعقدہ ریوو اولمپکس 2016ء مشعل کی تقریب رونمائی
ہفتہ 4 جولائی 2015 12:26
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)برازیل کا شہر ریو ڈی جنیرو پہلا جنوبی امریکی شہر ہے جہاں اولمپکس منعقد کیا جا رہا ہے برازیل کی صدر جیلما روسیف نے سنہ 2016 میں ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس مشعل کی رونمائی کر دی ہے۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اس کھیل کے انعقاد سے ملک کو ’عزت و وقار‘ حاصل ہوگا، اس چیلنج کے لیے ان کا ملک کھڑا ہوگا اور ایک محفوظ اور کامیاب اولمپکس کے انعقاد میں تعاون کرے گا۔
برازیل کی صدر جیلما روسیف نے بتایا کہ 12 ہزار افراد کو اولمپکس کی مشعل کو تقریبا 300 شہروں سے لے کر گزرنے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔دارالحکومت براسیلیا میں ایک تقریب میں صدر جیلما روسیف نے کہا ’اولمپکس گیمز کے افتتاح کو اب صرف 399 دن بچے ہیں اور پانچ اگست کو سارا عالم ہمیں دیکھے گا، اولمپکس کی مشعل کو جلتے ہوئے دیکھے گا۔(جاری ہے)
‘اولمپکس تیاریوں پر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں خیال رہے کہ اولمپکس مشعل کی ریلے مارچ میں برازیل کے دارالحکومت براسیلیا سے شروع ہوگی اور اس کا اختتام ریو کے میراکینا سٹیڈیم میں اگست میں اولمپکس کے افتتاح پر ہوگا۔
آئندہ چند ماہ کے دوران اولمپکس کی منتظمہ کمیٹی اور سپانسرز مشعل برداروں کا انتخاب کریں گے۔ہر مشعل بردار 300 میٹر تک مشعل لے کر دوڑے گا۔ یہ مشعل براسیلیا سے چلے گی اور ملک کی 26 ریاستوں سے 90 سے 100 دنوں میں گزرے گی۔صدر روسیف نے کہا ہے کہ سکیورٹی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگئی اور وہ اولمپکس کے لیے گذشتہ سال برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے مداحوں کو پھر سے آنے کی دعوت دیں گی۔انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے اراکین نے گیمز کے متعلق کام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔گوانابارا خلیج میں پانیوں میں آلودگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے تشویش کا باعث گوانابارا خلیج کے پانیوں میں موجود آلودگی بھی ہے جہاں کشتی رانی اور ونڈ سرفنگ کے مقابلے ہوں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ اتھلیٹس کے خدشات کو سمجھتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اولمپکس مقابلوں کے درمیان اس سے ان کی صحت کو کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔صدر روسیف نے کہا: ’ہم پر اعتماد ہیں کہ ہم تمام چیلنجز کا مقابلہ کر لیں گے۔ اور ہم تاریخی اولمپکس پیش کریں گے۔‘خیال رہے کہ ریو پہلا جنوبی امریکی شہر ہے جہاں اولمپکس منعقد کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.