انگلینڈ کو شکست دیکر ایشز سیریز کا بھرپور دفاع کرینگے،سٹیون سمتھ
پیر 6 جولائی 2015 13:28
لندن ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ انکی ٹیم بھر پور فارم میں ہے اور انگلینڈ کی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دیکر ایشز سیریز کا بھرپور دفاع کریگی۔ آسٹریلوی ٹیم ان دنوں ایشز سیریز میں شرکت کے لئے انگلینڈ کے دورہ پر ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز کل سے ہو گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیم میدان میں اترنے کے لیے بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی متحد ہیں۔(جاری ہے)
سمتھ نے کہا کہ انکی ٹیم انگلینڈ کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لیے میدان میں اترے گی اور انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دیکر ایشز سیریز کا شاندار دفاع کریگی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کا شمار بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے اس لیے اس کو سیریز میں کبھی بھی آسان نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس ہوم کنڈیشنز کا ایڈونٹیج ضرور ہوگا تاہم انہوں نے کہا کہ اس سے انکی ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ سمتھ نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ایشز ٹائٹل کے دفاع کے حصول کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سر توڑ محنت کرنا ہوگی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.