فلسطین میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں دو ماہ میں فلسطینیوں کے مذہبی حقوق کی 184 خلاف ورزیاں
پیر 6 جولائی 2015 14:19
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امورکی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکام کی جانب سے غرب اردن اور بیت المقدس میں پچھلے دو ماہ میں فلسطینیوں کے مذہبی حقوق کی 184 سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔محکمہ اوقاف کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دو مہینوں مئی اور جون میں صہیونی فوجیوں اور دیگر قابض حکام کی جانب سے قبلہ اول پر 80 پرحملے کئے گئے جبکہ بیت المقدس میں مسجد ابراہیمی کو 98 مرتبہ مختلف قسم کی بندشوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ان میں مسجد میں اذان پرپابندی اور باب الیوسفیہ کو بند کرنے جیسے واقعات بھی شامل ہیں۔فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر یوسف ادعیس نے ایک بیان میں بھی یہودیوں کی جانب سے پچھلے دو ماہ میں مقدس مقامات پر ہونیوالے حملوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کیخلاف اشتعال انگیزی کسی ایک شعبے یا اسرائیل کے کسی ایک ادارے کی جانب سے نہیں ہو رہی بلکہ تمام ادارے اس میں جرم میں بڑھ چھڑ کرحصہ لے رہے ہیں۔
کیا حکومت، کیا سیاست دان اور کیا فوج اور پولیس سب کے درمیان فلسطینیوں کے مذہبی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حوالے سے ایک دوسرے کے درمیان مقابلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت بیت المقدس میں مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائیوں کی آڑ میں سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہور ہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.