پالی کیلے ٹیسٹ ، پاکستان تاریخ ساز فتح سے 75 رنز دوری پر رہ گیا
منگل 7 جولائی 2015 11:21
پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جولائی۔2015ء) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم تاریخ ساز فتح حاصل کر نے سے 75 رنز کے فاصلے پر موجود ہے ۔ پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے پاچویں دن کھیل کا آگاز ہوا تو پاکستان کو سری لنکا کے خلاف تاریخی فتح کے لئے 147 رنز درکار تھے اور اس کی 8 وکٹیں باقی تھیں، پاکستان کی جانب سے شان مسعود 114 اور یونس خان 101 رنز کے ساتھ کریز پر آئے۔
255 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کو تیسری وکٹ کا نقصان شان مسعود کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ 125 رنز کی اننگز کھیل کر کوشال کا نشانہ بنے ۔ اس وقت کریز پر یونس خان کے ساتھ کپتان مصباح الحق موجود ہیں ۔ اس سے قبل گزشتہ روز جب سری لنکا نے پاکستان کو فتح کے لئے 377 رنزکا ہدف دیا تو اس کے جواب میں قومی ٹیم نے مایوس کن انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور اس کے 2 بیٹسمین صرف 13 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے تھے، جس کے بعد شان مسعود اور یونس خان نے انتہائی ذمہ دارانہ انداز اپناتے ہوئے ناصرف سری لنکن بولرز کے تمام وار زائل کئے بلکہ تیسری وکٹ کی ریکارڈ ساز شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو یقینی شکست سے فتح کی راہ پر گامزن کردیا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.