پاکستان اور بھارت نے چین اور روس کی سربراہی میں کام کرنے والے ایک سیکورٹی تنظیم میں شامل ہونے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں
منگل 7 جولائی 2015 14:38
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)پاکستان اور بھارت نے چین اور روس کی سربراہی میں کام کرنے والے ایک سیکورٹی تنظیم میں شامل ہونے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین ‘روس ‘تاجکستان ‘ازبکستان ‘قازقستان اور کرغستان 2001 میں قائم ہونے والے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے رکنٍ جبکہ پاکستان، انڈیا، ایران، افغانستان اور منگولیا اس کے مبصر ہیں۔
خیال رہے کہ اپنے قیام کے بعد ایس سو او میں پہلی مرتبہ انڈیا اور پاکستان کی صورت میں نئے رکن شامل ہو رہے ہیں۔چین کے نائب وزیر کارجہ چھینگ گاوٴپنگ نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ایس سی او کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، ایسے میں خطے کے زیادہ سے زیادہ ملک اس میں شامل ہو رہے ہیں۔(جاری ہے)
بھارت اور پاکستان کے ایس سی او میں شمولیت سے تنظیم کی ترقی ہو گی چینی وزیر کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔
انڈیا نے گزشتہ سال تنظیم میں شمولیت کی لیے درخواست دی تھی جس پر جون میں ایس سی او کے وزرائے خارجہ نے ایک اجلاس میں مثبت سفارش دی۔بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ابھرتی ہوئی تجارتی منڈیوں کی بی آر آئی سی ایس کانفرنس میں شرکت کیلئے ماسکو جائیں گے، جہاں وہ اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے ساتھ ایس سی او کے ایک خصوصی سیشن میں شامل ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.