سرینا ولیمز نے ماریا شراپووا کو پچھاڑ کر ومبلڈن فائنل میں جگہ بنالی ہے

جمعہ 10 جولائی 2015 13:03

سرینا ولیمز نے ماریا شراپووا کو پچھاڑ کر ومبلڈن فائنل میں جگہ بنالی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) سرینا ولیمز نے ماریا شراپووا کا جینا دوبھر بنا دیا، امریکی اسٹار ایک اور باہمی مقابلے میں فتح حاصل کر کے ومبلڈن فائنل میں پہنچ گئیں، ٹرافی کیلئے ان کا سامنا گاربین مگروزا سے ہوگا،انھوں نے اگنیسکا ریڈوانسکا کو مات دے کر اسپین کا فائنل میں پہنچنے کا19 سالہ انتظار ختم کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرینا ولیمز نے ماریا شراپووا کو پچھاڑ کر ومبلڈن فائنل میں جگہ بنالی ہے، سرینا نے اپنی نمبر ون پوزیشن اور11 سالہ مہارت کو برقرار رکھتے ہوئے شراپووا پر 6-2 اور 6-4 سے فتح حاصل کی، پانچ مرتبہ کی چیمپئن سرینا نے سینٹر کورٹ پر شراپووا کو زیر کرنے میں صرف79 منٹ لگائے، انھوں نے حریف پر20 مقابلوں میں 18ویں کامیابی پائی۔