مودی نواز ملاقات بدقسمتی ہے‘ شیوسینا

ہمسایہ ملک کو مودی کے آداب سے سبق سیکھنا چاہئے‘سربراہ اودھے ٹھاکرے

جمعہ 10 جولائی 2015 17:52

مودی نواز ملاقات بدقسمتی ہے‘ شیوسینا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا نے وزیراعظم نریندرا مودی اور انکے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی ملاقات کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پیشرفت پر بی جے پی کی اتہادی نہیں بنے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شیوسینا کے سربراہ اودھے ٹھاکرے نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ مودی جی نے نواز شریف سے ایسی صورتحال میں ملاقات کی جب سرحدی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مودی صورتحال کو تبدیل کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں اور ہمسایہ ملک کو بھی مودی کے آداب سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔`