پہلا ون ڈے ،سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیدیا
ہفتہ 11 جولائی 2015 13:26
دمبولا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی۔2015ء) پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 256 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ سری لنکا کے رنگیری رمبولا انٹر نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے تلکارتنے دلشان اور کوشال پریرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن کوشال پریرا 26 کے انفرادی سکور پر محمد حفیظ کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا کو دوسرا نقصان تھریمانے کی صورت میں ہوا جب وہ 23 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اپل تھارنگا 20 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر سٹمپ ہو گئے جب کہ دلشان بھی 38 رنز بنا کر حفیظ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے ۔ میتھیوز اور چندیمل نے پانچویں وکٹ کے لیے بیاسی رنز جوڑے ، میتھیوز 38 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ہوکر پوویلین لوٹے ، تھیسارا پریرا بھی 1 رن بنا سکے ، اپنا پہلا میچ کھیلنے والے سری نی وردنا 22 اور پرسنا بغیر رن سکور کیے پوویلین لوٹے جبکہ چندی مل 65 اور مالنگا 4 رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے اور سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز سکور کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا ، پاکستان کی جانب سے حفیظ نے 4 جبکہ راحت علی نے 2 اور یاسر شاہ اور انور علی نے 1،1 شکار کیا ، قبل ازیں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.