عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ اور عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
ہفتہ 11 جولائی 2015 22:06
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ اور عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیفائنل میں پہنچ گئے۔ سال کے سب سے بڑے ٹینس ایونٹ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سیمی فائنل میچز کھیلے گئے جہاں دونوں ہی میچز یکطرفہ ثابت ہوئے۔پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن نوواک جوکووچ اور فرانس کے رچرڈ گیسکوائے مدمقابل آئے جہاں جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے گیسکوائے کواسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرفائنل میں جگہ بنائی۔
جوکووچ کو گیسکوئٹ کے خلاف پہلے سیٹ کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا لیکن دفاعی چیمپیئن نے ٹائی بریکر پر 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔اگلے دونوں سیٹ میں گیسکوئٹ کے پاس جوکووچ کے شاندار کھیل کھیل کا کوئی جواب نہ تھا اور دونوں ہی سیٹ میں سربین کھلاڑی نے 6-4 اور 6-4 سے فتح سمیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔(جاری ہے)
17 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن اور عالمی نمبر دو سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں فیڈرر شاندارفارم میں دکھائی دیے۔دوگھنٹے سے زائد جاری رہنے والے میچ میں فیڈرر نے 7-5، 7-5 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کر کے ومبلڈن کا دسواں فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ا۔ `
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.