فرانس کی سیکیورٹی فورسز نے فوجی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا
جمعرات 16 جولائی 2015 12:41
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء)فرانس کی سیکیورٹی فورسز نے فوجی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ ٓوروں نے جنوری 2016 ء میں حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور ان کا ہدف جنوبی فرانس میں ایک سینئر فوجی افسر تھا ۔
(جاری ہے)
فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کیز نیوو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار افراد کی عمریں 16 سے 23 سال کے درمیان ہیں اور انہیں فرانس کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا گیا ۔
ان میں فرانسیسی بحریہ کا ایک سابق فوجی بھی شامل ہے ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مرکزی ملزم کا سراغ بنیادی طور پر سوشل میڈیا پر اْس کی سرگرمیوں سے لگایا گیا اور وہ شام جاکر لڑنے کی خواہش رکھتا تھا ۔ ملزمان کے جیل میں قید بعض فرانسیسی شدت پسند رہنماوں سے رابطے بھی بتائے جاتے ہیں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.