عید عوام کیلئے خوشیوں کا پیغام لے کر آئی ہے، غرباء کو بھی شامل کیا جائے‘عثمان انور
جمعہ 17 جولائی 2015 16:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ یہ عید عوام کیلئے خوشیوں کا پیغام لے کر آئی ہے، قوم کو امن مبارک ہو،عید کے موقع پر غربا کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں امن بحال ہوگیا ہے جس کی واضح مثال حال ہی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کا کامیاب دورہ پاکستان ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج دنیا میں بہت بہتر ہوا ہے اور غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ امن و امان بحال ہونے سے ملک میں بین الاقوامی سپورٹس کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، عیدالفطر کے موقع پر عوام غربا کا خیال رکھیں اور ان کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ عیدالفطر محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے، ہمیں آپس میں پیار اور محبت کو مزید فروغ دینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ سپورٹس سے انسان میں نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے، اسی لئے سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے رہا ہے تاکہ معاشرے میں ڈسپلن پیدا ہو۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی و پی ایس ایل فرنچائزز کاجنرل کونسل اجلاس، پی ایس ایل2025 ء کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا ، اہم کھلاڑی شامل
-
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف
-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، آسٹریلیا ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.