آسٹریلین روبوٹ فٹبال ٹیم نے روبوکپ 2015ء اپنے نام کر لیا

جمعرات 23 جولائی 2015 12:33

آسٹریلین روبوٹ فٹبال ٹیم نے روبوکپ 2015ء اپنے نام کر لیا

ہائی فی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جولائی۔2015ء) آسٹریلین روبوٹ فٹبال ٹیم نے روبو کپ کاٹائٹل جیت لیا۔ چین کے شہر ہائی فی میں ہونے والے 19ویں روبو کپ گیمز میں آسٹریلین روبوٹس نے میدان مار لیا ۔ روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ میں 47 ممالک کی تین سو ٹیموں کے روبوٹ نےصلاحتیوں کا مظاہرہ کیا ۔ ٹورنامنٹ میں انسانوں کی بجائے روبوٹس نے گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔

(جاری ہے)

شائقین کی بڑی تعداد نے روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ کو انجوائے کیا اورخوب داد بھی دی۔ جیتنے والے ٹیم کے ممبر شین ہیرس کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کے روبوٹ ایک جیسے تھے لیکن ان کے روبوٹ دوسری ٹیموں سے تیز تھے ۔ روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ کے علاوہ ایونٹ میں دو طرح کے روبوٹ توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ جس میں تلاش اور بچاؤ کے ساتھ انسانی معاشرے میں استعمال ہونے والے روبوٹس شامل تھے ۔