بڑھاپے میں بھولنے کی بیماری کا شکار افرادکے لئے دوا تیار
جمعرات 23 جولائی 2015 13:00
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) بڑھاپے میں جب انسان کئی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے تب اس کی یادداشت بھی کمزور پڑنے لگتی ہے اور اکثر لوگ بھول جانے کی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اب ایسے افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ امریکہ میں ایسی دوا تیار کرلی گئی ہے جس سے بڑھاپے میں بھی یادداشت تیز اور دیر تک کام کرتی ہے۔دواز ساز امریکی کمپنی کے مطابق اس دوا سے بھول جانے والی بیماری الزائمرسے ذہن کے متاثرہونے کا عمل 3 گنا تک کم ہوجاتا ہے جس سے اس بات کی امید ہو چلی ہے کہ عمر رسیدہ افراد زیادہ بہتر یاداشت کے ساتھ زیادہ طویل عرصے تک ایک اچھی اور خوشگوار زندگی گزار سکیں گے۔
کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ جب الزائمر کی بیماری جنم لیتی ہے تو دماغ کے سیل تیزی سے مرنے لگتے ہیں اور اس کو روکنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے لیکن اس نئی دوا (سولین زماب) سے سیل کے تیزی سے مرنے کے عمل کو روکنے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
طبی ماہرین کا کہنا ہے اس وقت اس بیماری کے خلاف موٴثر ترین دوا ایری سیپٹ صرف الزائمر کی علامات پر قابو پانے میں مفید ہے جب کہ الزائمر کے دوران نئی دوا دماغی سیل کو مارنے والی پروٹین ”ایمی لائیڈ“ پر حملہ کر کے اسے کمزور کردے گی کیونکہ ایمی لائیڈ دماغ کے نرو سیل کے درمیان جنم لیتا ہے اور تیزی سے دماغ کے سیل کو تباہ کردیتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق یہ نئی دوا الزائمر اور ڈائی مینشیا کے خلاف کی جانے والے ایک طویل تحقیق کے نتیجے میں بنی جس دوران 2012 میں اس کا ایک بار 18 ماہ تک ٹرائل بھی کیا گیا جو ناکام رہا تھا لیکن اس پر کام جاری رہا اور اب تیار کی گئی دوا کی آزمائش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سے الزائمر میں 34 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے۔ دوا سازکمپنی کے مطابق اب تک ایک ہزار الزائمر کے مریضوں پر یہ دوا آئندہ 2 سال تک آزمائش کے طور پر استعمال کی جائے گی جس کے بعد اسے مارکیٹ میں لایا جا سکے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.