آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ،تمیم سے الجھنے پر کوئنٹن ڈی کاک کو میچ فیس کا75فیصد جرمانہ
جمعرات 23 جولائی 2015 14:21
چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک پر بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کے ساتھ الجھنے پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
چٹاگانگ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کا وقفہ ہونے پر تمیم اقبال بیٹنگ کر رہے تھے، وہ ڈریسنگ روم جانے کے لئے مڑے تو وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک ان کے سامنے آ گئے اور ان کو کندھے سے ٹکر ماری، جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی، جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملا نے بیچ بچاؤ کرایا۔
میچ ریفری کرس براڈ نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر کوئنٹن ڈی کاک اور جنوبی افریقی ٹیم کے مینجر کو بلایا اور وکٹ کیپر پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔تمیم اقبال اس سے قبل بھی جنوبی افریقہ کی رائلی روسو کا نشانہ بنے، دوسرے ون ڈے میں تمیم اقبال کو آؤٹ کرنے پر رائلی روسو نے بھی ان کے ساتھ الجھنے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کر دیا گیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.