پاکستان ، سری لنکا کے مابین آخری ون ڈے آج دوپہر ہوگا
اتوار 26 جولائی 2015 12:10
ہمبن ٹوٹا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26جولائی ۔2015ء ) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری میچ ہمبنٹوٹا کے مہنداراجاپاکسے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہو گا ۔ ون ڈے سیریز کے چار میچ ہو چکے ہیں جس میں پاکستان کو تین میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ مہمان ٹیم عالمی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن سنبھال چکی ہے اور چیمپئنز ٹرافی میں اس کی نشست تقریباً پکی ہے، گرین شرٹس کے اس وقت 90.4 پوائنٹس ہیں، ویسٹ انڈیز (88.4) پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے، اگر گرین شرٹس نے اتوارکے میچ میں بھی فتح حاصل کر لی تو پوائنٹس 91.7ہو جائیں گے، میزبان ٹیم کامیاب رہی تو 89.7 رہ جائیں گے،دونوں صورت میں پاکستان کی پوزیشن برقرار رہے گی، البتہ اگر ویسٹ انڈیز نے 30 ستمبر کی کٹ آف تاریخ تک بھارت یا کسی اور سے سیریز رکھ لی تو مسئلہ پیش آ سکتا ہے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.