سیالکوٹ کےسولہ سالہ پھل فروش علی حمزہ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن لے کر سب کو حیران کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 27 جولائی 2015 23:21

سیالکوٹ کےسولہ سالہ پھل فروش علی حمزہ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ..
سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) سیالکوٹ کےسولہ سالہ پھل فروش علی حمزہ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن لے کر سب کو حیران کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سالانہ میٹرک امتحانات میں سولہ سالہ پھل فروش نوجوان علی حمزہ نے دوسری پوزیشن لے کر اپنے والدین کا سر فخر سے اونچا کر دیا۔

(جاری ہے)

تمغہ جیتنے والے نوجوان نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے یہ اعزاز پانے کیلئے دن رات محنت کی۔

وہ اپنے اہل خانہ کا سہارا بننے اوراعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئےپھلوں کی ریڑھی لگاتے ہیں اور آگے بھی لگاتےرہیں گےکیونکہ وہ محنت مزدوری میں فخر محسوس کرتے ہیں۔علی حمزہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ خود کو دنیا کا سب سے امیر ترین انسان سمجھتے ہیں کیونکہ ان کے والدین کی دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔