فیفا کے صدر سیپ بلیٹر امن کے نوبیل انعام کے حقدار ہیں، ولادی میر پیوٹن
منگل 28 جولائی 2015 13:28
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سیپ بلیٹر امن کے نوبیل انعام کے حقدار ہیں، بلیٹر جیسے لوگوں یا پھر عالمی کھیلوں کی فیڈریشن یا اولمپکس گیمز سے منسلک سربراہان کی خصوصی طور پر قدر کی جانی چاہیے ۔روس کے صدر نے سوئس ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بلیٹر جیسے لوگوں یا پھر عالمی کھیلوں کی فیڈریشن یا اولمپکس گیمز سے منسلک سربراہان کی خصوصی طور پر قدر کی جانی چاہیے۔
’اگر کوئی ہے جو نوبیل انعام کا حقدار ہے تو وہ یہ ہیں۔یاد رہے کہ سیپ بلیٹر نے اعلان کیا تھا کہ وہ دو جون کو اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں جس کی وجہ فیفا کے سات عہدے داروں کی گرفتاری اور امریکہ میں جاری تحقیقات بنی۔(جاری ہے)
ان تحقیقات میں مجموعی طور پر 14 افراد پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔اسی طرح سوئس حکام الگ سے اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں کہ کس طرح سنہ 2018 اور 2022 کے عالمی کپ کی میزبانی مختلف ممالک کو دی گئی تھی۔
79 سالہ سیپ بلیٹر نے اپنے بعد کے بیان میں کہا کہ وہ پنی جگہ نئے عہدے دار کے چناوٴ جو کہ آئندہ سال فروری میں ہو رہا ہے تک اپنا کام جاری رکھیں گے۔ وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کا ضمیر صاف ہے۔ولادی میر پوتن کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سیپ بلیٹر کے اردگرد جو حالات پیدا ہو رہے ہیں وہ اس سے آگاہ ہیں۔میں ان تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا، مگر میں ان کے کرپشن میں ملوث ہونے کے بارے میں کہے جانے والے کسی لفظ پر یقین نہیں رکھتا۔خیال رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کرپشن کے الزامات کی زد میں ہے۔ سنہ 2018 کے عالمی کپ کی میزبانی روس کو دیے جانے کی تحقیقات بھی ہو رہی ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں فیفا کے صدر سیپ بلیٹر نیالزام عائد کیا تھا کہ جب سنہ 2010 میں بالترتیب قطر اور روس میں عالمی مقابلے کرانے کے لیے رائے شماری کی جاری رہی تھی تو تنظیم پر فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی اور ان کے جرمن ہم منصب کرسچن ولف نے دباوٴ ڈالا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.