وارڈن نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30لاکھ مالیت کے گمشدہ سیونگ سرٹیفکیٹس مالک تک پہنچادیئے
بدھ 29 جولائی 2015 17:15
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے فیروزپور روڈ اچھرہ سے ملنے والے 30لاکھ روپے مالیت کے سیونگ سرٹیفکیٹس ،چیک بکس،اور دیگر کاغذات اصل مالک کے حوالے کرنے پر پٹرولنگ آفیسر امانت کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وارڈنز اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر ادا کریں ،ٹریفک کی روانی اور عوام کی مدد انکی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک سیکٹر اچھرہ کا پٹرولنگ آفیسر امانت فیروز پور روڈ اچھرہ کے قریب پٹرولنگ کررہا تھا ،اسی دوران اسے ایک گمشدہ بیگ ملا جس کی پڑتال کرنے پر پتا چلا کہ اس میں 30لاکھ روپے مالیت کے سیونگ سرٹیفکیٹس ،چیک بکس اور دیگر ضروری کاغذات ہیں ۔ٹریفک وارڈن امانت نے انچارج سیکٹر اور ڈی ایس پی عبدالغنی سمیت افسران بالا کے علم میں لاتے ہوئے کاغذات کی مدد سے متعلقہ بنک سے رابطہ کیا جس نے تصدیق کی کہ سیونگ سرٹیفکیٹس اور کاغذات ڈیفنس کی رہائشی روشن آراء کی ملکیت ہیں ٹریفک وارڈن امانت نے روشن آراء کو بنک آنے پر قیمتی بیگ اسکے حوالے کردیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.