صحت کی معیاری اور تعلیم کی جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
خواتین کی بڑی تعداد لیپ ٹاپ سکیم ، اجالا پروگرام، انٹرن شپ پروگرام اور خود روزگار سکیم سے مستفید ہو رہی ہے‘صوبائی وزیر
بدھ 29 جولائی 2015 18:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) وزیرایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوام کو تعلیم کی معیاری و جدید اور صحت کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر رہی ہے ، موجودہ مالی سال کے دوران مجموعی بجٹ کا 27 فیصد 310 ارب 20 کروڑ روپے تعلیم کے لئے اور 14 فیصد 166 ارب 13 کروڑ روپے صحت کے لئے مختص کیا گیا ہے ، صوابدیدی فنڈز کا95فیصد حصہ لوگوں کے علاج معالجہ اور انتہائی غریب افراد کی مالی امداد پر خرچ ہوتا ہے، ایک اورانقلابی فیصلے کے تحت خواتین کو ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 3سال کی خصوصی رعایت بھی دی جارہی ہے،پہلی مرتبہ خواتین کی بڑی تعداد لیپ ٹاپ سکیم ، اجالا پروگرام، انٹرن شپ پروگرام اور خود روزگار سکیم سے مستفید ہو رہی ہے-نوجوانوں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمننے کہا کہ گزشتہ دور میں ایک لاکھ 40 ہزار سکول ٹیچرز شفاف طریقے سے بھرتی کئے اور مزید سکول ٹیچرز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ پنجاب میں100 فیصد خواندگی کا ہدف حاصل کیا جاسکے-انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران چار نئے دانش سکول ، 990 ہائی سکولز میں کمپیوٹرلیبز کی تنصیب، 7500 سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی اور 500 نئے سکول کھولے جائیں گے - انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات خصوصا کم وسیلہ لوگو ں کے لئے تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کوترجیح دے رہی ہے اور انڈوومنٹ فنڈ ، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت طلبہ کو وظائف فراہم کئے جائیں گے تاکہ کم وسائل رکھنے والے طلباء و طالبات کو تعلیم کی معیاری و جدید سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مسحق طلباء کو قومی دھارے میں شامل کیاجاسکے - مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے بھرپوراقدامات کر رہی ہے-انہوں نے کہا کہ 10 ارب 82 کروڑ روپے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے لئے مختص کئے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ سکیم شروع کی جارہی ہے جس کی بدولت کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں بھی علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں- انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر اضلاع خصوصاً جنوبی پنجاب کے علاقوں کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹس فراہم کئے جائیں گے جس کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.