شہبازشریف کی کاوش سے جیلیں اصلاحی مرکز بن گئیں،عامرنواب خان
ذیشان حیدر بدھ 29 جولائی 2015 20:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے ویژن کی روشنی میں ہوم سیکرٹری میجر (ر)اعظم سلمان خان کی موثر اصلاحات سے لاہورسمیت پنجاب کی جیلیں اصلاحی مرکز بن گئی ہیں ۔جیل اہلکاروں کے حقوق کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قیدیوں کی ویلفیئر کے سلسلہ میں چیئرمین ٹاسک فورس جیل خانہ جات میاں حمزہ شہبازاور ہوم سیکرٹری میجر (ر)اعظم سلمان خان نذیرکاتجربہ اورجذبہ قابل قدر ہے ۔
جیل اہلکاروں کامعیارزندگی اوران کامورال بلندکرنے کاکریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کوجاتا ہے ،اب جیل آفیسرزاور اہلکاروں کوڈیلیورکرناہوگا ۔ انہوں نے اسماعیل نگرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے اداروں کی طرح جیلیں بھی بدعنوانی اوربدانتظامی کی متحمل نہیں ہوسکتیں ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف پنجاب کو کرپشن فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں،صوبائی حکومت کی پالیسی کے ہوم سیکرٹری میجر (ر)اعظم سلمان خان کابدعنوان جیل اہلکاروں کیخلاف آپریشن کلین اپ خوش آئند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے جیل حکام اوراہلکاروں کوجومراعات دی ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی لہٰذاء اس قدرمراعات کے باوجود اگرکوئی جیل آفیسریااہلکار کرپشن کرتا ہے تواسے ہرگزمعاف نہیں کیا جاسکتا ۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.