مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 122 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔
سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 11:05
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 122واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بہن محترمہ فاطمہ جناح 30 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1922 میں کلکتہ یونیورسٹی سے دندان سازی کی تعلیم مکمل کی اور پھر قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ تحریک پاکستان میں شامل ہو گئیں اور خواتین میں سیاسی شعور بیدار کرنے کے لئے مختلف شہروں میں تعلیمی مراکز قائم کئے۔
آپ نے 1947 میں دہلی کو الوداع کہہ کر کراچی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔فاطمہ جناح نے پاکستان کی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا، 1947 سے پہلے ان کا تعلق آل انڈیا مسلم لیگ سے رہا لیکن اس کے بعد وہ پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست میں سرگرم رہیں۔(جاری ہے)
1965 میں متحدہ حزب اختلاف کے پلیٹ فارم سے جنرل ایوب خان کے مقابلے میں پر اتریں اور ملک میں جمہوریت کے قیام کے لئے جرات مندانہ قدم سے اپنا نام ملکی تاریخ میں سنہرے حروف میں درج کرایا۔
محترمہ فاطمہ جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب اور پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں ان کی پاکستان کے لئے جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور اور ملک کے حصول کے لیے کی گئی ان کی لا زوال خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.