میکسیکن فٹ بال ٹیم کے کوچ میگل ہریرا کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا
جمعرات 30 جولائی 2015 11:46
میکسیکو سٹی ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) میکسیکو فٹ بال ٹیم کے کوچ میگل ہریرا کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا، ان پر صحافی کو زدوکوب کرنے کا الزام ہے۔ میگل نے صحافی سے معذرت کر لی تھی لیکن معاملہ یہاں پر ختم نہ ہوا اور بلاآخر انہیں اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں میکسیکو کی جمیکا کے خلاف فتح کے بعد ایک صحافی نے بیان دیا تھا کہ میکسیکن ٹیم کے کوچ میگل نے انہیں زدوکوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی تاہم میگل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے صحافی کو زدوکوب نہیں کیا صرف ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔
میکسیکن فٹ بال فیڈریشن نے واقع کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے میگل کو عہدے سے فارغ کر دیا اور کہا کہ اصولوں پر ہم کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ میگل نے 2013ء میں میکسیکن ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چاہتا ہوں بمراہ بابر اعظم اور رضوان کی وکٹ لیں : سری سانتھ
-
پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلے،راولپنڈی اور اسلام آباد سے پنجاب کالج کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر رائونڈ ٹو کے سعودی عرب اور تاجکستان کے خلاف میچوں کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان
-
فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز ،ایرن ہوپ اور مائیکل وینس کوارٹر فائنل میں داخل
-
راجیو رام اور جو سیلسبری فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل
-
باربورا اور لورا نٹالی کا فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکے تیسرے رائونڈ میں سفر تمام
-
پاکستان میں فٹ بال کی ترقی و ترویج کے لیے پاکستان فٹبال لیگ کے وفد کی وزیراعظم کے مشیر/وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، رانا ثناءاللہ سے ملاقات
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 کے سعودی عرب اور تاجکستان کے خلاف میچوں کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان
-
اتفاق سب سے بڑی قوت، یہی سبق بابر کو سمجھایا، والد بابر اعظم
-
پورا یقین ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ فائنل کھیل سکتا ہے : شاہد آفریدی
-
پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور، زیادہ تر بیٹر 120، 125 کے سٹرائیک ریٹ پر کھیلتے ہیں : محمد کیف
-
سندھ حکومت کا واٹر سپورٹس پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.