اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ، شاہینوں کی شاندار پرفارمنس جاری

جمعرات 30 جولائی 2015 11:58

اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ، شاہینوں کی شاندار پرفارمنس جاری

شگاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں پاکستان نے چوتھے میچ میں ناروے کو شکست دے دی۔ پاکستان نے سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں ناروے کو یکطرفہ مقابلے کے بعدچار صفر سے ہرایا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم میچ کے دونوں ہاف میں چھائی رہی۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد امجد نے دو جبکہ ایاز اور رزاق نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پاکستان کی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی ورلڈ کپ میں یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔