ملک اسحاق سمیت 12 افراد کی ہلاکت پر اہلسنت والجماعت کا احتجاج نہ کرنے کا عندیہ
جمعرات 30 جولائی 2015 12:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق اور اس کے 2 بیٹوں سمیت 12 افراد کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر اہلسنت والجماعت نے احتجاج نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر اہلسنت والجماعت کے سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’ہم امن پسند جماعت ہیں اور ایسے کسی بھی فرد کو قبول نہیں کرتے جس کا تعلق عسکریت پسندی سے رہا ہو، اسی لیے ملک اسحاق اور دیگر کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر سٹرکوں پر احتجاج کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔
انھوں نے کہا کہ عدالتی نظام کے باوجود ماروائے عدالت ملک اسحاق اور اس کے ساتھیوں کا قتل کی بھرپور مزمت کرتے ہیں تاہم یہ ایسا معاملہ نہیں ہے کہ اس کے لئے سڑکوں پر نکلا جائے۔(جاری ہے)
اہلسنت والجماعت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ دینی مدارس ان دنوں بند ہیں جس کے باعث جماعت سڑکوں پر اپنی طاقت دیکھا نہیں سکتی۔ دوسری جانب گذشتہ روز پولیس نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ملک اسحاق اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے کالعدم اہلسنت والجماعت کے صوبائی عہدیدار حاجی رفیق مینگل سمیت 16 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سپاہ صحابہ پاکستان کے بانی رہنما حق نواز جھنگوی کے انتہائی قریبی ساتھی حاجی رفیق احتجاجی ریلی کی صورت میں کوئٹہ پریس کلب پر پریس کانفرنس کے لیے جارہے تھے کہ ان کو اقبال روڈ پر موجود پولیس نے حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی عبدالوحید خٹک کے مطابق ان افراد کو پبلک آرڈر لاء (پی او ایل) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملک اسحاق اور ان کے دو بیٹے سمیت دیگر افراد کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد کوئٹہ میں ہزارہ ٹاوٴن اور علمدآر روڈ اس کے اطراف میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جبکہ ہر قسم کے واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری بھی شہر میں موجود ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پولیس حفاظت کے دوران مبینہ مقابلے میں مظفر گڑھ میں ہلاک ہونے والے ملک اسحاق اپنی جماعت میں بھی متنازع شخصیت تھے۔انھوں نے دیگر فرقوں سے متعلق اختلاف ہونے کے باعث سپاہ صحابہ پاکستان سے علیحدگی اختیار کرکے لشکر جھنگوی کے نام سے اپنی تنظیم قائم کرلی تھی۔حکومت کی جانب سے ایس ایس پی پر پابندی لگائے جانے کے بعد دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ہمدردوں نے اہلسنت والجماعت کے نام سے بنے والی ایک تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی، جس کی سربراہی اس وقت مولانا محمد احمد لدھیانوی کررہے ہیں جبکہ ملک اسحاق اس کے نائب صدر تھے۔ملک اسحاق کو دوبارہ جیل ہونے کے باعث جماعت نے نائب صدر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ان کے گروپ نے انٹرا جماعت انتخابات میں حصہ لیا تاہم لودھیانوی کے گروپ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ طویل عرصہ جیل میں رہنے کے باعث ملک اسحاق کا گروپ بھی ان کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.