حکومت مصنوعات کی لاگت کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، کوشش ہے خام کپاس زیادہ سے زیادہ ویلیو ایڈیشن کے بعد مصنوعات برآمد کی جائیں،وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال
جمعہ 31 جولائی 2015 14:55
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ حکومت مصنوعات کی لاگت کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، کوشش ہے کہ خام کپاس کی برآمد کی بجائے زیادہ سے زیادہ ویلیو ایڈیشن کے بعد مصنوعات برآمد کی جائیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے بتایا کہ مالی سال 2013-14ء کے لئے متحدہ عرب امارات کے لئے پاکستانی برآمدات 17 لاکھ امریکی ڈالر ہیں جو کہ 6.8 فیصد بنتا ہے، پولٹری مصنوعات کی برآمد پر پابندی ہے۔
ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں انجینئر بلیغ الرحمن نے بتایا کہ خام کاٹن کی برآمد جتنی کم ہو گی اتنا فائدہ ہو گا، جتنی اندرون ملک استعمال ہو بہتر ہے تاکہ ویلیو ایڈیشن کے بعد یہ مصنوعات برآمد ہوں، یہ حقیقت ہے کہ لاگت زیادہ ہے اس کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے، سبسڈیز بڑھائی جا رہی ہیں، وزیراعطم نے منظوری دی ہے، بجلی کی کمی سے بھی مسائل کا سامنا ہے اس کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.