شاہد آفریدی کیلئے بڑا اعزاز، اہم ایونٹ کیلئے منتخب کر لیا گیا
جمعہ 31 جولائی 2015 15:21
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ” کرکٹ فار ہیروز فنڈ ریزنگ ٹی 20“ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی ”ہیلپ فار ہیروز“ تنظیم کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کے سلسلے میں منعقدہ میچ میں حصہ لیں گے۔ یہ میچ 17 ستمبر کو ورلڈ الیون اور ہیلپ فار ہیروز الیون کے درمیان سرے کاؤنٹیکرکٹ کلب اوول کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
ان کے علاوہ پاکستان کے آل راؤنڈرعبدالرزاق اور لیجنڈ پاکستانیباؤلر وسیم اکرم جو ”ہیلپ فار ہیروز“ کے منیجر ہیں، بھی اس ایونٹ میں شامل ہیں۔(جاری ہے)
ورلڈ الیون کی قیادت نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکالم کریں گے جبکہ اس کے کوچ جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی گیری کرسچن اور منیجر کی ذمہ داریاں سنیل گواسکر کو سونپی گئی ہے۔ ”ہیلپ فار ہیروز الیون“ کی کپتانی انگلینڈ کے سابق کپتان اینڈریو سٹراس کریں گے جبکہ اس کی مینجمنٹ کے فرائض سر این بوتھم ادا کر رہے ہیں۔
ایونٹ میں حصہ لینے والے مزید کھلاڑیوں میں سابق لیجنڈ کھلاڑی برائن لارا، میتھیو ہیڈن، گریم سمتھ، سکاٹ سٹائرس ، راس ٹیلر، ڈیمن مارٹن، گریم سوان، ڈینئیل ویٹوری، سیمن جانز، ڈیرن گف اور ہرشل گبز کے ناموں کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.