ڈائریکٹر (ر) احمد علی عتیق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب
فرض شناس افسر محکمے کا اثاثہ ہیں‘ احمد علی عتیق نوجوان افسروں کے لئے رول ماڈل ہیں‘ڈی جی پی آر اطہر علی خان
جمعہ 31 جولائی 2015 21:01
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن احمد علی عتیق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز اطہر علی خان کی طرف سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن ارشد سعید‘ ڈائریکٹر نیوز چوہدری محمد امجد‘ ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیاضمیر اطہر‘ ڈائریکٹر لاہور ڈویژن عارف چوہدری‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن جاوید یونس‘ پی ایس او اشتیاق امین ملک ‘اکاؤنٹنٹ ثاقب جاوید اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
تقریب میں ڈائریکٹر(ر) احمد علی عتیق کی حکومت پنجاب کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔ ڈی جی پی آر اطہر علی خان نے چوہدری احمد علی عتیق کو محکمہ تعلقات عامہ کی طرف سے سوینئر اور تحائف پیش کئے۔(جاری ہے)
اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ اطہر علی خان نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
محنتی ‘ دیانتدار اور فرض شناس افسران محکمہ کا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ احمد علی عتیق نے اپنی زندگی کے بہترین سال حکومت پنجاب کے لئے خدمات میں صرف کئے۔ محکمہ تعلقات عامہ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ احمد علی عتیق جیسے نفیس طبع اور محنتی افسران محکمہ کے نئے افسروں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ڈائریکٹر (ر) احمد علی عتیق نے ڈی جی پی آر اطہر علی خان اور دیگر ساتھی افسران کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.