پراپرٹی ڈیلرز،مالکان،ہوٹل،ہاسٹل مینجر ز عارضی رہائش گاہوں کے قانون 2015پر عملدآمد کو یقینی بنائے‘خواجہ خاور رشید
جمعہ 31 جولائی 2015 21:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) چیئرمین سٹیزن پولیس بزنس لائزن کمیٹی(سی پی بی ایل سی) وسینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب خواجہ خاور رشید نے پراپرٹی ڈیلرز،مالکان،ہوٹل،ہاسٹل مینجر ز سے اپیل کی ہے کہ وہ عارضی رہائش گاہوں کے قانون 2015پر عملدآمد کو یقینی بنائے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہوٹل،ہاسٹل مینجزز کمرہ یا رہائش فراہم کرنے کے 24گھنٹے کے اندر مہمان کے تمام کوائف معہ کاپی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ مقامی تھانے کو فراہم کریں،پراپرٹی ڈیلرز کرایہ پرمکان،رہائش فراہم کرنے کے 14روز کے اندر کرایہ دار کے مکمل کوائف معہ کاپی شناختی کارڈ پولیس کو فراہم کریں۔
خاور رشید نے مزید کہا کہ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ سے مہمان کی مکمل شناخت کے بغیر کمرہ یا رہائش ہر گز نہ دیں اور چیک کریں کہ مہمان یا کرایہ دار کے پاس کوئی دھماکہ خیز مواد یا اسلحہ تو نہیں ہے،لائسنس یافتہ اسلحہ کی اطلاع بھی پولیس کو دیں۔انہوں نے کہا کہ غفلت کی صورت میں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق 6ماہ کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے اور محفوظ بنانے کیلئے اپنا فرض ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.